برقع پوش اغوا کار خاتون پر پی ایس اے عائد
پولیس نے بدھ کے روز کہا کہ حال ہی میںکشتواڑ میں ایک شیر خوار بچے کو اغوا کرنے میں ملوث خاتون کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق حال ہی میں کشتواڑ پولیس نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ میں اغوا کے معاملے کو حل کیا جہاں ایک برقع پوش خاتون نے نو زائد بچے کو اغوا کر لیا تھا اور ملزمان نے خاتون شبنم بیگم بیوی زوجہ ملی ٹینٹ ظہور دین ساکن کرپاک محلہ کشتواڑ کو گرفتار کر لیا تھا اور پولیس نے تھانہ کشتواڑ میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی تھی۔ بیان کے مطابق ضمانت کی درخواستیں سی جی ایم کشتواڑ نے مسترد کردی تھیں۔ بعد ازں سیشن کورٹ نے مذکورہ خاتون کے حق میں ضمانت منظور کر لی تھی۔