بینک کو 121.13کروڑ روپیہ کا چونا لگانے کا الزام ، سی جی ایم کی عدالت میں پیش
سی بی آئی نے بدھ کو کہاکہ اس نے بینک فراڈ سے متعلق ایک معاملے میں ایک نجی کمپنی کے دو اس وقت کے ڈائریکٹروں کو گرفتا رکیا ہے۔ سی بی آئی نے بینک فراڈ کیس کی جاری تحقیقات میں کٹھوعہ میں واقع ایک نجی کمپنی کے دو اُس وقت کے ڈائریکٹروں کو گرفتار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس بی آئی ، ایس اے ایم برانچ لدھیانہ کی شکایت پر نجی کمپنی اور اس کے ایم ڈی ، ڈائریکٹرز سمیت دیگر کے خلاف 12فروری 2020کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بیان کے مطابق یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ملزم نے سٹیٹ بینک آف انڈیا کے نامعلوم عہدیداروں کے ساتھ سازش کرتے ہوئے سال 2006سے 2019کے دورنا پیشگی اجازت حاصل کئے بغیر یا قرضی دینے والے بینکوں کو بتائے بغیر مشینری اور دیگر حصوں کو غیر قانونی طوپرہٹا کر بینک کو 87.88کروڑ روپیہ جو تقریباً 121.13کروڑ روپیہ کے سود کے ساتھ کل رقم ہے کا دھوکہ دیا تھا۔ بیان کے مطابق ایسی مشینوں، موٹروں وغیرہ کی رقم اکاونٹ میں جمع نہیں کی گئی تھی۔ مزید الزام لگایا گیا کہ ملزمان نے بینک کے علم میں لائے بغیر پلپ سیکشن کے امپورٹڈ مشینری اور دیگر پرزہ جات فیکٹر ی سے چوری چھپے نکال دئے تھے ۔ سی بی آئی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر مشینری کے پرزے بطور سکریپ فروخت کئے اور مذکورہ غیر قانونی فروخت کو چھپانے کے لئے جعلی رسیدیں ترتیب دیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے مبینہ طورپر قرض کے اکاونٹ سے رقوم کی منتقلی کی تھی۔ دونوں گرفتار ملزمان کو آج سی جی ایم جموں کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔