بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن لڑائی کا وقت آگیا ہے:وزیر اعظم نریندر مودی
سرینگر/03 نومبر///وزیر اعظم نے ملک کو بدعنوانی اور رشوت ستانی سے پاک کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہ کہا کہ جموں کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک بھارت کو رشوت مکت بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ویجی لنس ہفتہ جو ک سرینگر سے لیکر دلی تک اور کولکتہ سے چنئی تک منایا جارہا ہے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہر راجیہ کو بد عنوانی سے پاک کیا جائے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہر ایک ہندوستانی اس ناسور کے خاتمہ کے خلاف فیصلہ کن لڑائی میں سرکار کو بھر پور ساتھ دے ۔ وزیر اعظم نریندر مودینے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن لڑائی کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے بدعنوانی کو ایک لعنت قرار دیا اور کہا کہ ملک کو یقینی طور پر اِس سے دور رہنا چاہئے۔ وزیراعظم آج نئی دلی میں مرکزی ویجی لینس کمیشن CVC کا ویجی لینس بیداری ہفتہ منانے کے لیے ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک ہر بھارتی شہری کو اس ناسور کو ختم کرنے کےلئے آگے آنا چاہئے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سرکار کے ہر محکمہ کو بدعنوانی کےخلاف اسی عزم کے ساتھ لڑنا چاہئے، جس طرح این ڈی اے سرکار لڑرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے لئے اعتماد اور بھروسہ کلید ہیں۔وزیر اعظم نے اس بات کا عزم دہرایا کہ کشمیر سے کنیا کماری تک ملک کو رشوت ستانی اور بد عنوانی کے عنصر سے پاک کردیا جائے گا اور اس کےلئے سرکاری سطح پر کئی طرح کے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ اِس سال 31 اکتوبرسے 6 نومبر تک ایک ترقی یافتہ ملک کے لئے بدعنوانی سے پاک بھارت کے موضوع پر ویجیلینس بیداری ہفتہ منایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے CVC کے شکایات کے بندوبست سے متعلق نظام کا ایکنیا پورٹل بھی جاری کیا۔ اِس پورٹل کا مقصد شہریوں کو ا ±ن کی شکایتوں کی صورتحالسے متعلق باقاعدگی کے ساتھ تازہ جانکاری کے ذریعہ شروع سے آخر تک معلومات فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے ویجی لینس بیداری ہفتہ کے موضوع پر منعقدہ ملک گیر مضمون نویسی کے مقابلے میں بہترین مضمون لکھنے والے سرفہرست پانچ طلبا کو ایوارڈز بھی عطا کئے۔انہوں نے مرکزی ویجی لینس کمیشن کے ذریعہ شائع 3 کتابوںکا بھی اجرا کیا۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےکہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ برسوں کے دوران متعدد انتظامیاصلاحات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ گورننس اور کم سے کم حکومت کےوڑن کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے متعدد قوانین اور ضابطوں کو آسان بنایا گیا ہے۔ اسی طرح غیر ضروری اور فرسودہ قوانین کو ختم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کامقصد بدعنوانی سے پاک معاشرہ تشکیل دینا ہے۔ اِس سلسلے میں حکومت ہر طرح کی کوششکررہی ہے۔