متھولا اور چِنوٹ میں کھیل کِٹس تقسیم کئے
پرنسپل سیکرٹر ی نے ضلع اِنتظامیہ کی ایک پہل ” اَپنے اَصلی ہیروز کو جانیں“ کا آغاز کیا
پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈی ڈی ) ایچ راجیش پرساد جو ’ بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم ‘ پروگرام کے تحت بھدرواہ بلاک کی چنوٹ پنچایت کے دورے پر تھے ، نے پنچایت گھر اَخروٹ باغ چنوٹ میں خصوصی گرام کی صدارت کی ۔ گرام سبھا میں اُٹھائے گئے مطالبات کو نوٹ کیا گیا اور متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ و ہ تمام قابل عمل کاموں اورمطالبات کا ڈی پی آر تیار کریں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہائی سکول متھولا میں مہیلا سبھااور بال سبھا کا اِنعقاد کیا اور اُنہوں نے وہاں خواتین اور بچوں سے بات چیت کی۔ اُنہوں نے ایچ ایس متھولا میں بچوں کھیل کِٹس بھی تقسیم کئے ۔ ایچ راجیش پرساد کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر وشیش پال مہاجن ، ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم ، اے ڈی سی بھدرواہ چودھری دِل میر ، اے سی ڈی ڈوڈہ پھولیل سنگھ اور دیگر اَفسران بھی تھے۔پرنسپل سیکرٹری ایچ راجیش پرساد نے ایچ ایس متھولا سے ضلع اِنتظامیہ کی ایک پہل” اَپنے اَصلی ہیروز کو جانیں “ اقدام کا آغاز کیا۔ضلع اِنتظامیہ کا ” اَپنے اَصلی ہیروز کو جانیں “ ایک خصوصی اقدام ہے اور جموںوکشمیر یوٹی میں اَپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس میں ضلع ڈوڈہ کے تمام حقیقی ہیرووں جنہوں نے ہماری حفاظت اور سلامتی کے لئے اَپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں،ہمارے نوجوانوں سے متعارف کیا جائے گا۔ضلع کے ہر سکول میںفوج ، نیم فوجی اور جے کے پی کے 150 شہید فوجیوں کی تصویریں لگائی جائیں گی تاکہ ہماری نوجوان نسل کو ضلع کے حقیقی ہیروں کے بارے میں معلوم ہوسکے ۔چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ پرہلاد بھگت نے ان تصاویر کو ضلع کے ہر سکول میں لگانے کا یقین دِلایا ہے ۔ یہ اقدام نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبات کو اُبھارئے گا ۔ اِس کے علاوہ ہمارے ہیروں کو معاشرے میں ان کا مناسب احترام کیا جائے گا۔ تقریب میں ایچ ایس متھولا کے طلباءکی جانب سے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔پرنسپل سیکرٹری نے میڈیا اَفراد سے بات چیت کرتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ” بیک ٹو وِلیج پروگرام“ کا بنیادی مقصد دُور دراز کے دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں کی دہلیز پر اِنتظامیہ کو پہنچانا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ علاقے کے مطالبات اور اُمنگوں کا خصوصی خیال رکھیں گے اور مستقبل قریب میں اِس علاقے کو رہنے کے لئے پُر سکون مقام بنانے کی پوری کوشش کریں گے ۔اُنہوں نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت بجلی او ربجلی کی فراہمی کے بہتر بنانے کے لئے وعدہ بندہے اور صارفین کو چوبیس گھنٹے بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ ٹی اینڈ ڈی کے نقصانات کو کم کرنے کے لئے آر ڈی ایس ایس جیسی مختلف نئی سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔اُنہوں نے عوام سے بجلی کے بِلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کرنے کی اپیل کی اور ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اُٹھانے اور سکیم کے ختم ہونے سے قبل تمام زیر اِلتوا¿ واجبات کی ادائیگی پر زور دیا۔