موسمی صورتحا ل میں تبدیلی سے وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ، کچھ دنوں مزید موسم خراب رہنے کا امکان
تازہ برفباری کے بعد مغل شاہراہ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند کرد ی گئی
سرینگر / یکم نومبر / سی این آئی// محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں تازہ برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں موسلاد ار بارشیں ہوئی ۔ سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل کر دی گئی ۔ ادھر موسمی صورتحا ل میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ آئند کچھ دنوں تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق منگل کی اعلیٰ الصبح سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ساتھ ہی میدانی علاقوں میں موسلاد دار بارشیں بھی ہوئی ۔ سوموار اور منگل کی درمیانی رات سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پر برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا۔ جو بدھ کی صبح تک جاری رہا جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں منگل کی اعلیٰ الصبح سے ہی بارشیں شروع ہوئی جو سوموار کی صبح تک جاری رہی ۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی تھی ۔ اس دوران سونہ مرگ، گلمرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی اس کےساتھ ساتھ زوجلا ، دراس اور دیگر پہاڑی علاقوںمیں بھی برفباری ہوئی۔ گلمرگ سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہر آفاق گلمرگ میں دورا ن شب ہی اس وقت موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جب آسمان پر کالے بادل چھا جانے کے ساتھ ہی آفرووٹ کی پہاڑیوں برفباری ہوئی ۔ جس کے ساتھ ہی موسم سرما نے دستک دی ۔ ادھر سونہ مرگ کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ادھر شوپیان سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی گلی پر تازہ برفباری ہوئی ۔ادھر سونہ مرگ، زوجیلا، منی مرگ، گومری، گلمرگ،پہلگام میں تازہ مگر تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے شدید میں اضافہ ہوا ہے۔دھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں کچھ دنوں تک ایسی رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ادھر موسم کی خرابی کے پیش نظر سرینگرلداخ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے۔جبکہ تاریخی مغل شاہراہ پر بھی پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری کے باعث ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ہے ۔













