شہر سرینگر میں چار جنگجو سرگرم ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ پولیس یا تو انہیں زندہ گرفتار کرے گی یا ان کو جھڑپوں میںہلاک کیا جائے گا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیاں نوجوانوں کوعسکریت اور منشیات سے دور رکھنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق انڈو ر سپوڑٹس اسٹیڈیم سرینگر میں ٹائی کانڈو چمپئن شپ کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ شہر سرینگر میں عسکریت سرگرمیوںکے روکتھام کیلئے پولیس کی کوششیں جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر سرینگر میں کل ملا کر نو جنگجوﺅں سرگرم تھے جن میں سے پانچ کو ہلاک کیا گیا ہے اور اب سرینگر میں محض چار جنگجو سرگرم ہے اور ان کو بھی جلد ہی یا تو گرفتار کیا جائے گا یا جھڑپوں کے دوران ہلاک کیا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میںآئی جی پی کشمیر نے کہا کہ پولیس کی جانب سے آنے والے مہینوں میںزیادہ سے زیادہ کھیل مقابلوںکا انعقاد کیا جائے گا کیونکہ کھیل کود کی سرگرمیاںاور ٹورنامنٹ ہی نوجوانوںکو عسکریت اور منشیات سے دور رکھ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کھیل کود سرگرمیاں ہی ایک نوجوان کی مجموعی نشہ نمو بڑھا سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مصروف رکھ سکتے ہیںتاکہ وہ کسی بھی غلط راستے پر نہ جائیں۔