آ
ڈویژنل کمشنر کشمیر پنڈورانگ کے پولے نے آج مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلوں کی ایک میٹنگ منعقد کی ،۔ اس میٹنگ میں انڈین ائر فورس کی جانب سے 26ستمبر کو ایس کے آئی سی سی میں ایک ائر شو کے انعقاد اور اس میں طلبہ کی شرکت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت منعقد کیا جارہا ہے جس کا عنوان ”اپنے سپنوں کو پر دو “ہے ۔میٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام میں مختلف کالجوں اور سکولوں کے قریب 3ہزار طلبہ شرکت کررہے ہیں اس پروگرام میں شرکت سے طلبہ کو انڈین ائر فورس میں اپنا کیرئر بنانے کے تحت اپنے خوابوں کو پورا کرنے کےلئے مائل کرنا ہے۔ اس شو سے طلبہ میں اپنے خوابوں کو پر دینے کے جذبہ کو بڑھائے گااس موقعے پر قریب 700اساتذہ بھی شرکت کررہے ہیں۔ اس موقعے پر ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ اس شو کا اہم مقصد وادی کے طلبہ کو انڈین ائر فورس میں شامل ہونے کےلئے مائر کرنا ہے اور ایک اور مقصد خطے میں سیاحت کو اس طرح کی تقاریب سے فروغ دینا ہے ۔ عالمی شہر ت یافتہ جھیل ڈل پر اینڈین ائر فورس کی جانب سے مظاہرہ کے دوران طلبہ جدید حصولیابیوں کے بھی آشنا ہوں گے ۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ کےلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے بارے میں بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر نے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ نیشنل کیڈٹ کور کے طلباءکی شرکت کو یقینی بنائیں۔