خواتین بھی کامیاب صنعت کاراورکاروباری بن سکتی ہیں:لیفٹنٹ گورنر
جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے خواتین کی سماجی واقتصادی ترقی کوپورے سماج کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ خواتین کے خودکفیل ہونے سے ایک کنبہ اورپھرپوراسماج خودکفیل بن جاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ سرکار اورانتظامیہ کی توجہ اسبات پرمرکوز ہے کہ نوجوان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرکے اُنھیں صنعت کاری اورکاروباری شعبے کی جانب راغب کیا جائے ۔اطلاعات کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے دفتر سے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں اسبات کی جانکاری دی گئی ہے کہ خواتین کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، جموں و کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی خواتین انڈسٹریل اسٹیٹ اودھم پورمیں قائم کی جائے گی۔ٹویٹ میں مزیدلکھاگیاہے کہ ادھم پور میں قائم کیا جانے والایہ انڈسٹریل اسٹیٹ مرکز کے علاقے جموں وکشمیر میں خواتین کی معاشی ترقی کی طرف ایک علامتی قدم ہوگا۔ایل جی آفس کے آفیشل ٹویٹ میںٹویٹ میں یہ لکھاگیا ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے یو ٹی میں خواتین کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک عوامی تحریک شروع کی ہے۔ اودھم پور انڈسٹریل اسٹیٹ میں اپنی نوعیت کی پہلی ویمن انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائے گی ، جو کہ جموں و کشمیر میں ویمن انٹرپرینیور ایکو سسٹم کو مزید مضبوط کرے گی۔اس دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ حکومت کی توجہ اسبات پرمرکوز ہے کہ خواتین اورپڑھی لکھی لڑکیوںکے ہنر اورجانکاری کوفروغ دیاجائے تاکہ وہ اپنے لئے خودکاروزگار تلاش کرسکیں ،اپنے یونٹ قائم کرسکیں اورسماجی واقتصادی طورپرمالی ومعاشی اعتبارسے خودکفیل اورخودمختار بن سکیں ۔خواتین کی خوداختیاری کوپورے سماج کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے منوج سنہا نے کہاہے کہ خواتین بھی کامیاب صنعت کاراورکاروباری بن سکتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سرکار اورانتظامیہ کی توجہ اسبات پرمرکوز ہے کہ نوجوان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرکے اُنھیں صنعت کاری اورکاروباری شعبے کی جانب راغب کیا جائے ۔