پولیس تھانہ میران صاحب نے ہفتے کو ایک بد نام زمانہ مجرم اور منشیات فروش کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملزم پرمجیت سنگھ عرس سنی ولد لاب سنگھ ساکن سمبل کیمپ مختلف مقامات میں پولیس کو مطلوب تھا اور پولیس اس کی تلاش کر رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ مقامی ذرائع سے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ایس ڈی پی او آر ایس پورہ سریندر سنگھ کی نگرانی میں ایس ایچ او میران صاحب انسپکٹر ظہیر مشتاق کی سربراہی میں تھانہ میران صاحب کی پولیس ٹیموں نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہاکہ ملزم ایک بد نامہ زمانہ مجرم تھا اور قتل کی کوشش ، این ڈی پی ایس ایکٹ ، آرمز ایکٹ ، چوری کے مقدمات وغیرہ جیسے کئی گھناونے مقدمات میں ملوث تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ متعلقہ ملزم کے تحت پیس اے کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو سینٹر ل جیل کورٹ بلوال منتقل کر دیا گیا۔