شمالی ، جنوبی اور سری نگر میں چھاپے ڈالے، موبائیل فون اور بینک دستاویزات برآمد
جموں وکشمیرپولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتے کو ملی ٹینسی کیس کے سلسلے میں کشمیر میں متعدد چھاپے مار کارروائیاں انجام دیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے نے سری نگر سمیت شمال و جنوب کے متعدد اضلاع میں چھاپہ مار کارروائیاں انجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ ملی ٹینسی کیس سے متعلق ان اضلاع میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملی ٹینسی کی حمایت کرنے والے کئی افراد کے گھروں میں بھی تلاشی کارروائی کی گئی۔ ایس آئی اے ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران بینک دستاویزات اور کچھ موبائیل فون برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایس آئی اے کی جانب سے وادی کشمیر میں چھاپہ ما کارروائیوں کا مقصد ملی ٹینسی کے ایکو سسٹم کو تباہ کرنا مقصود ہے۔