جموں وکشمیر پولیس نے رام بن میں پانچ جنگجو مدد گاروں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ رام بن میں تخریبی کارروائیوں کی خاطر سرگرم ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کرنے والے پانچ مد د گاروں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتا رشدگان سے پوچھ تاچھ کے بعد اُنہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ رام بن میں امن و امان میں رخنہ ڈالنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا اور جوکوئی بھی اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث ہوگا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔














