نئی دہلی، 20 اکتوبر (یو این آئی) اتر پردیش کی کانگریس کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ بتانا چاہئے کہ انہیں خواتین کے خلاف گھنا¶نے جرائم کرنےوالوں میں بھلائی کیوں نظر آتی ہے ۔ محترمہ واڈرا نے کہا کہ بلقیس بانو معاملے میں رہا ہونےوالے دو مجرموں نے پیرول پر رہتے ہوئے جنسی تشدد کی کوشش کی ہے اور اس سلسلے میں ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، کہ بلقیس بانو معاملے میں، بی جے پی حکومت کی طرف سے رہا کیے گئے دو مجرموں پر 1000 دن کی پیرول کے دوران بھی جنسی تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ’رویہ‘کیسے ظاہر ہوا؟ کیا آپ ملک کو بتائیں گے ؟