صحت یاب ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 44077068 ہو گئی
نئی دہلی، 18 اکتوبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,919 لوگ کووڈ-19 انفیکشن سے پاک ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے اب کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 44077068 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.76 فیصد ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.37 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے 1542 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے کے دوران فعال مریضوں کی تعداد 385 بڑھ کر 26449 ہو گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے تین مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 528913 تک پہنچ گئی ہے ۔ فعال شرح 0.06 فیصد اور موت کی شرح 1.19 فیصد ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور اسی عرصے میں دوسری ریاستوں اور علاقوں میں کورونا کے معاملات میں کمی آئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ میں بھی 35 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے متاثرین کی تعداد کم ہو کر 4823 ہو گئی ہے ۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 6741350 ہو گئی ہے ۔ اسی مدت میں، مرنے والوں کی تعداد 71315 پر برقرار ہے اور اسی مدت میں، 49 فعال معاملات میں کمی کی وجہ سے قومی راجدھانی میں متاثرین کی تعداد کم ہو کر 429 ہو گئی ہے ۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1978028 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 26506 ہے ۔کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 23 معاملے بڑھ کر 3005 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4023630 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40294 ہے ۔ مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 26 کیسز میں کمی کے بعد ریاست میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 1391 پر آ گئے ہیں اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2094176 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 21523۔