لوگ ڈیجیٹل بینک سے استفادہ حاصل کریں ۔ جے کے بینک چیرمین
سرینگر/وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک بھر میں 75ڈیجیٹل بینکوں کا آن لائن افتتاح کیا گیا ۔جن میں سے ایک جموں اور ایک سرینگر میں قائم کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جموں کشمیر بینک کے چیرمین بلدیو پرکاش نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیامیں ڈیجیٹل بینک برنچوں کاقیام عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہر ایک انسان کے لئے لازمی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ان75برانچوں میں دو جموں وکشمیرمیںقائم کئے گئے ہیں جن میں میں سے ایک برانچ چھنی جموں میں اوردوسرا لالچوک سرینگر میں یہ بینک برانچ 24گھنٹے کام کرتے رہے گے اور ان بینک برانچوں پرجانے والے کھاتے داروں کونہ قلم نہ کاغذ کی ضرورت پڑے گی ان برانچوں میں تعینات ملازمین ان کی ہرطرح سے مدد کرینگے ۔کریڈٹ ڈیبٹ اور لون کی سہولیات موقعے پرہی فراہم کی جائےگی۔ اس موقعے پر بدلدیو پرکاش نے کہا کہ ڈیجیٹل بینک کاری کی طرف لوگوں کومائل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور لوگوں کوچاہئے کہ وہ دیجیٹل بینکنگ سے استفادہ حاصل کریں۔جموںو کشمیربینک چیئر مین نے کہامالی ادارہ دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی منزلوں پرگامزن ہے ہم لوگوںکوان کے دہلیزوں پربہتر سے بہتر بینک سہولیت فراہم کرنے کی کوشش میں لگے ہےں ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیر کومالی لحاظ سے مضبوط مستحکم بنانے کی خاطرکئی طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہےںحکومت نے اسکیموں کاقیام عمل میں لایاجنہیں زمینی سطح پرعملانے کےلئے بینک اپنی خدمات انجام دے رہی ہےں۔