لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج گرلز ہوسٹل کے اِضافی بلاک کا سنگ بنیاد رکھا اور یہاں نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی ( این آئی ٹی ) سری نگر میں جدید ترین جمنازیم کا اِفتتاح کیا۔دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے تکنیکی ترقی اور تحقیق کے میدان میں این آئی ٹی سری نگر کے جاری پروگراموں کا مختصر جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت کی طرف سے جموںوکشمیر یوٹی میں تعلیمی شعبے کی ترقی کے لئے کئے گئے مختلف اِقدامات کا ذکر کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر تعلیمی بنیادی ڈھانچے کے لحاظ سے ملک میں بہترین ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی ماحولیاتی نظام کی تبدیلی کے لئے اصلاحات لا رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوان پود کو جدید چیلنجوں سے نمٹنے اور تبدیلی لانے کے نئے مواقع فراہم کئے جائیں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کووِڈ۔19 وَبائی بیماری کے بعد پوری دُنیا بدل گئی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نئی پالیسیاں جو بالخصوص نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور صنعتی ترقی کو تقویت دینے کے لئے مرتب کئے گئے ہیں۔حکومت نوجوانوں کو جموں وکشمیر کی ترقی اور ترقی میں شراکت دار بنانے کے لئے مناسب ماحول پیدا کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوان اِختراع کاروں پر زور دیا کہ وہ نئی ایجادات پر توجہ دیں جو ایک عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لائیں گی۔ اَب وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ماحولیاتی تحفظ ، ایندھن کے متبادل ذرائع کی تلاش اور سڑک کے مضبوط مواد جیسے مسائل کو حل کرنے کی خاطر لوگوں کے لئے اختراع اور تخلیقی حل لے کر آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے حکومت کی کوششوں کی تکمیل کرے گی۔