جموں پولیس نے جیش تنظیم کے ایک نیٹ ورک کا پردہ چاک کر کے چار ملی ٹینٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ادھر سیکورٹی فورسز نے کشتواڑ کیشون شاہراہ پر نصب کی گئی آئی ای ڈی کو وقت رہتے ناکارہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق جموں پولیس نے جیش نامی ملی ٹینٹ تنظیم کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار ملی ٹینٹوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ جموں زون پولیس کے انسپکٹر جنرل کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ہفتے کو کہا گیا کہ گرفتار شدہ جنگجو پندرہ اگست سے قبل جموں میں ایک آئی ای ڈی نصب کرنے کے علاوہ ڈرونز کے ذریعے ڈالے گئے ہتھیاروں کو جمع کر کے کشمیر میں جیش کے جنگجووں کو سپلائی کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔مذکورہ ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا: ’جیش کے ایک ماڈیول کا پردہ چاک کرکے ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹالا گیا“۔دریں اثناءجموں پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت منتظر منظور عرف سیف اللہ ولد منظور احمد بٹ ساکن پرژھو پلوامہ، اظہار خان عرف سونو خان ولد انتظار خان ساکن محلہ کندالا شاملی ا±تر پردیش،توصیف احمد شاہ عرف شوکت عرف عدنان ولد غلام محمد شاہ ساکن ہیف ضلع شوپیان اور جہانگیر احمد بٹ ولد مشتاق احمد بٹ ساکن بنڈزو ضلع پلوامہ کے طور کی ہے۔پولیس کے مطابق سب سے پہلے منتظر کی گرفتاری عمل میں لاکراس کی تحویل سے ایک پستول،آٹھ گولیاں اور دو چینی گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔پولیس کے مطابق منتظر کی ہی نشاندہی پر بعد میں باقی تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ادھر سیکورٹی فورسز نے سنیچر کو کشتواڑ۔کیشون روڈ پر آئی ای ڈی قسم کے دھماکہ خیز آلے کو ناکارہ بنا دیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فوج کی 26 آر آر اور مقامی پولیس کی مشترکہ گشتی ٹیم نے کشتواڑ۔ کیشون سڑک کے ساتھ کوریا پل کے قریب ایک ڈاگ اسکاو¿ٹ کی مدد سے ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا پتہ چلا یا۔بعد ازاں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے دھماکہ خیز ڈیوائس کو موقع پر ہی تباہ کر دیا۔