ہب ڈانگر پورہ رفیع آباد میں ایک لڑکی کی لاش اپنے گھر میں رسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ہے جس کے بارے میں گمان کیا جارہا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت ایک ملازمہ کی لاش اپنے گھر میں رسی سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔ ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ شمالی کشمیر کے ہب ڈانگر پورہ رفیع آباد میں ہفتہ کے روز اُس وقت سنسنی کا موحول پھیل گیا جب ایک لڑکی کو اپنے کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا ۔ اس دوران پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گھر والوں نے کہا ہے کہ مہلوک لڑکی نے خود کشی کرلی ہے تاہم ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس طرح کا اقدام لڑکی نے کیوں کر اُٹھایا ہے ۔