ADVERTISEMENT
جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں منگل کے روز ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز چند مقامی افراد نے شیخ محلہ بجبہاڑہ میں لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر ا±س کی شناخت فیاض احمد بانڈے ولد غلا رسول ساکن بجبہاڑہ کے بطور کی۔انہوں نے بتایا کہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی
ADVERTISEMENT














