فعال مریضوں کی تعداد 42358، یومیہ انفیکشن کی شرح 1.18 فیصد تک کم ہو گئی
نئی دہلی، 26 ستمبر (یو این آئی) پورے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد میں 1057 کی کمی ہوئی ہے ، جس سے فعال مریضوں کی تعداد 42358 اور یومیہ انفیکشن کی شرح 1.18 فیصد تک کم ہو گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 217.82 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ اسی عرصے میں 4 ہزار 255 افراد کورونا سے ٹھیک ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اب بڑھ کر 4,40,04,553 ہو گئی ہے ۔ فعال کیسز کی شرح 0.10 فیصد ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر مستحکم ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے انفیکشن میں مبتلا 3 ہزار 230 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 45 لاکھ 75 ہزار 473 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں ملک میں متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 98.72 فیصد ہوگئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے مزید 10 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 528562 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,74,755 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 89.41 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے ۔دریں اثنا تمل ناڈو میں کورونا کے 42 ایکٹیو کیسز کے اضافے کی وجہ سے ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5437 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3537496 ہو گئی ہے ۔ اور مرنے والوں کی تعداد 38046 پر برقرار ہے ۔ اوڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مزید 163 بڑھ کر 1492 ہو گئی ہے ۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1322649 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9191 تک پہنچ گئی ہے ۔بہار میں 19 کیسز بڑھے ہیں، جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 245 ہو گئی ہے ۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 837841 پر مستحکم رہی۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 12,300 پر برقرار ہے ۔ قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے 33 معاملے کم ہو کر 372 رہ گئے ہیں اور اب تک 1976173 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد 26501 پر مستحکم ہے ۔














