سوپور حادثے میں زخمی ہوا لیکچرار زندگی کی جنگ ہار گیا
جنوبی ضلع اننت ناگ کے اترسو علاقے میں ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی ہوئی جبکہ سوپور حادثے زخمی لیکچرا ر ہسپتال میں دم تور گیا۔اطلاعات کے مطابق اترسو اننت ناگ میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب کام میں مصروف خاتون پر ریچھ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوئیں۔ چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس موجود لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمی خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جنگلی جانوروں کا رہائشی علاقوں میں نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔دریں اثنا سوپور میں دو ہفتے قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا عربک لیکچرار صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ معلوم ہوا ہے کہ منگل کی صبح سوپور میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب علاقے میں خبر پھیلی کہ زخمی لیکچرار دم توڑ گیا۔ نمائندے نے بتایا کہ جوں ہٰ لیکچرا رکی لاش اُس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں بعد میں اُس کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔