ڈل جھیل میں بزرگ شخص ڈوب کر جاں بحق
سرینگر/17ستمبر/جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے قیموہ علاقے میں ہفتہ کو ایک 50 سالہ راہگیر نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ادھر جھیل ڈل میں ایک عمر رسیدہ شخص ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر اس کے آبائی گاو¿ں کے قریب ایک گاڑی نے ایک پیدل چلنے والے ایک پچاس سالہ شخص کو ٹکر مار دی جس کی شناخت اعجاز احمد ملا (50) ساکن تورک ٹچلو کے طور پر کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اور لاش کو بعد میں قائمہ اسپتال لایا گیا۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کے حوالے سے رپورٹ درج کرلی ہے ۔ دریں اثناءوسطی کشمیر کے سری نگر ضلع میں ہفتہ کو ڈل جھیل میں ایک معمر شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ خانیار کے ابی نوپورہ علاقے کے علی محمد ڈار کے نام سے شناخت شدہ شخص آج صبح جھیل میں ڈوب گیا۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی متعلقہ حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور بھرپور کوششوں کے بعد آج دوپہر جھیل سے لاش نکال لی گئی۔اہلکار نے بتایا کہ بعد میں لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔