پولیس نے جنوبی اورشمالی کشمیرمیں منشیات فروشوں کیخلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے واگہامہ بجبہاڑہ اننت ناگ اورہانجی ویرہ پٹن بارہمولہ میں4منشیات اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لاکراُن کی تحویل سے580کلوگرام خشخاش پوست اور350گرام چرس برآمد کیا ۔ایس ایس پی اننت ناگ امتیازحسین اورایس ایس پی بارہمولہ رئیس احمدبٹ نے کہاہے کہ نوجوان نسل سمیت پورے معاشرے میں تباہی پھیلانے والے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی جاری رہے گی ۔اطلاعات کے مطابق اننت ناگ پولیس نے جمعرات کوواگہامہ بجبہاڑہ میں ایک مکان پرچھاپہ ڈالکروہا ں سے بڑی مقدار میں نشہ آوراشیاءبرآمدکرکے ضبط کرلی ۔پولیس نے بتایاکہ مصدقہ اطلاع ملنے پرایس ڈی پی اﺅ بجبہاڑہ اورایس ایچ اﺅ بجبہاڑہ کی قیادت میں پولیس کی ایک پارٹی نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی نگرانی میں ایک مشتبہ منشیات اسمگلرکے مکان پر اچانک چھاپہ ڈالا ۔مالک مکان یعنی اصل منشیات اسمگلر فرارہونے میں کامیاب ہوگیاتاہم اس کارروائی کے دوران 2افرادزاہداحمدریشی وعامراحمدریشی پسران محمدیوسف کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ مکان کے نزدیک واقع گاﺅخانے کی تلاشی کے دوران وہاں سے خشخاش پوست سے بھرے27بیگ برآمد کئے گئے ،جن میں 580کلو گرام خشخاش پوست بھری ہوئی تھی ۔پولیس کی ٹیم نے نشہ آورمادہ کوضبط کرنے کیساتھ ساتھ دوملزمان کوگرفتار کیا جبکہ اس سلسلے میں ملزمان بشمول فرار محمدیوسف کیخلاف پولیس تھانہ بجبہاڑہ میں ایف آئی آرزیرنمبر226/2021زیردفعہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیاگیا ۔ایس ایس پی اننت ناگ امتیازحسین نے پولیس کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں کامکمل قلع قمع ہونے تک یہ مہم جاری رکھی جائیگی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلع اننت ناگ کومنشیات کے کاروبار اوراستعمال سے پاک کرنے کیلئے پولیس کواپناتعاون دیں ۔اس دوران بارہمولہ پولیس نے ہانجی ویرہ پٹن میں 2منشیات اسمگلروں کوگرفتار کرکے اُن کی تحویل سے چرس برآمدکیا ۔پولیس نے بتایاکہ ہانجی ویرہ پٹن میں ایس ڈی پی اﺅپٹن کی نگرانی میں ایس ایچ اﺅ پٹن نے ایک پولیس پارٹی کی سربراہی کرتے ہوئے فیاض احمدومعراج الدین ساکنان شیرپورہ پٹن کوگرفتار کیا ۔ملزمان کی تحویل سے پولیس نے موقعہ پرہی350گرام چرس جیسا مادہ برآمد کیا ،دونوں ملزمان کولاک اَپ میں پہنچاکر پولیس نے اُن کیخلاف باضابطہ طورپرکیس درج کیا۔ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمدبٹ نے پولیس کارروائی کوسراہتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل سمیت پورے معاشرے میں تباہی پھیلانے والے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلع اننت ناگ کومنشیات کے کاروبار اوراستعمال سے پاک کرنے کیلئے پولیس کواپناتعاون دیں ۔