ایک شہری ریچھ کے حملے میں زخمی ۔ لوگوںگھروں میں ہی رہے باہر آنے کی کوشش نہ کریں ، وائلڈ لائف ٹیمیں تلاشی کارروائی میں مصروف
سری نگر کے پاش علاقوں جواہر نگر راجباغ اور لال منڈی میں اُس وقت خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے جبکہ درمیانی شب ریچھنی اور اُس کے بچے کو ان علاقوں میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ وائلڈ لائف محکمہ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریچھنی نے ایک شہری کو زخمی بھی کیا ہے اور اُس کو تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق سری نگر کے جواہر نگر ، راجباغ اور لال منڈی علاقوں میں ریچھنی اور اُس کے بچے کی موجودگی کے باعث لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ لال منڈی سری نگر میں ریچھ نمودار ہوا جس نے نجی اسکول میں تعینات چوکیدار پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح لال منڈی سری نگر میں نجی اسکول میں بطور چوکیدار تعینات 40 سالہ فیاض احمد بٹ ساکن حبہ کدل پر ریچھ نے حملہ کردیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں پر ا±س کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے پاش علاقے جواہر نگر اور راجباغ میں ریچھنی اور ا±س کے بچے کی موجودگی کے بعد سری نگر پولیس نے ایڈائزری جاری کرتے ہوئے کہاکہ لوگ گھروں میں ہی رہے۔انہوں نے ایڈوئزری میں بتایا کہ ریچھنی اور ا±س کے بچے کو راجباغ اور ا±س کے ملحقہ علاقوں میں دیکھا گیا جس کے پیش نظر لوگوں سے تلقین کی جاتی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ آئیں۔پولیس نے عوا م الناس سے اپیل کی ہے اگر ریچھ کو کئی پر بھی دیکھا گیا تو اس بارے میں فوری طورپر نزدیکی پولیس تھانے کے ساتھ رابط قائم کریں۔وائلڈ لائف محکمہ میں تعینات ایک سینئر آفیسر نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ریچھنی اور اُس کے بچے کو پکڑنے کی خاطر متعدد ٹیمیں تلاشی کارروائی میں مصروف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس علاقوں کے لوگوں کو بتایا گیا کہ وہ گھروں میں ہی رہے اور جب تک ریچھ پکڑ میں نہیں آتا لوگ گھروں سے باہر آتے وقت احتیاط برتیں کیونکہ ریچھ کئی پر بھی ہوسکتا ہے اور زیادہ تر ایسی جگہ پر جو کافی عرصے سے خالی پڑا ہو۔














