ڈیلی ویجرس کے حوالے سے کمیٹی اس ماہ رپورٹ پیش کرے گی: ایل جی سنہا
سرینگر/جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ سرکار عارضی ملازمین کے مسئلے کو حل کرنے پر غور کررہی ہے اور اس کےلئے پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ایک ماہ کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ایل جی نے کہا کہ ملک میں عارضی ملازمین کےلئے کوئی سکیم نہیں ہے اور ناہی عارضی طور پر کسی کو تعینات کیا جاسکتا ہے تاہم جموں کشمیر میں سابق دور میں ہوا ہے اور اب ہم اس معاملے کو سلجھائیں گے کیوں کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والوں کا مطالبہ بھی جائزہ ہے ۔ اس دوران منوج سنہا نے کہا کہ اب یوٹی میں قابلیت کی بنیاد پر ہی نوکریاں فراہم کی جائیں گی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کااظہار ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ بات کرے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں حالات اب کافی بہتر ہیں اور حریت کی ہڑتالوں کی کال کا زمانہ بیت گیا ہے ۔ ایل جی نے کہا کہ جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے جس میں یوٹی کے ہر خطے اور ہر طبقے کو ملحوض نظر رکھا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت یومیہ اجرت والوں کی قسمت کا فیصلہ جلد کرے گی کیونکہ ان کا مطالبہ جائز ہے اور حکومت ان سے انکار نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس ماہ کیجول لیبروں اور یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیلی ویجروںکےلئے کوئی سکیم نہیں ہے ۔اور کسی کو بھی اس طرح بھرتی نہیں کیا جاتا ہے لیکن جموںوکشمیر میں ایسا کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا یہ سب پرانے وقت میں ہوئی ہے اب یہ بوجھ ہم پر پڑاہے تاہم ہم ان عارضی ملازمین کے مسئلے کو حل کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے ۔ حال ہی میں سب انسپکٹروں اور ایف اے اے لسٹ کو منسوخ کئے جانے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں نوکریاں فروخت کی جاتیں تھیں تاہم اب ایسا نہیں ہوگا کیوں کہ اب نوکریاں خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیوں کہ میرٹ کے تحت قابل افراد کو نوکریاں حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ مذکورہ تعیناتی میں بے ضابطگیاں کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں پہلے ہی اقدامات اُٹھائے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا آپ یاد رکھیں منسوخ لسٹوں میں ملوث سبھی افراد کے خلاف سخت قانی کارروائی ہوگی۔چاہے وہ کتنے بھی بڑے رسوخ والے کیوں نہ ہوں۔انہوں نے کہا جو بھی نوجوان مجھے سن یا دیکھ رہے ہیں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ان کے میرٹ کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیا جائے گا۔منوج سنہا نے ملی ٹنسی کی ذکر کرتے ہوئے کہا جتنے بھی ملی ٹینٹ یہاں مارے گئے ہیں وہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے کوئی بھی کسی بڑے گھر کا نہیں تھا۔انہوں نے کہا جموںو کشمیر میں امن کو خریدا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا ۔اب یہاں شانتی قائم ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیںجبکہ عسکریت پسندوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور جو بھی امن و امان کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا اسے ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔