بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے خان نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی
سرینگر/08ستمبرجموں کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں فلم انڈسٹری کو فروغ دیا جارہا ہے اور نئی فلم پالیسی کے تحت جموں کشمیر میں فلسازی کو نئی جہت ملے گی اور اس سے جموں کشمیر فلم شوٹنگ کےلئے بہترین اور پسندیدہ مقام بن جائے گا۔اطلاعات کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار اور فلم ساز ش سنجے خان نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔تجربہ کار اداکار نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ جموں و کشمیر میں فلم سے متعلق سرگرمیوں کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ یوٹی حکومت جموں و کشمیر میں فلم سازی کے سنہری دور کو واپس لانے کے لیے ایک متحرک فلمی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی فلم پالیسی، بہتر سہولیات کی ترقی جیسی اہم کوششوں کا مقصد جموں و کشمیر کو فلم کی شوٹنگ کے سب سے پسندیدہ مقام میں تبدیل کرنا ہے۔