نعش لواحقین کوسونپ دینے کے لئے پاکستانی رینجرس کے ساتھ رابطہ کیاجائےگا /ایس ایس پی راجوری
نوشاہراہ راجوری میں حدمتارکہ پرزخمی حالت میں گرفتار عسکریت پسند فوجی اسپتال میں حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل۔اطلاعات کے مطابق21اگست کونوشاہراہ جھگڑاجنگل میں حدمتارکہ کے اس طرف سرحدی حفاظتی فورس نے پاکستانی عسکریت پسند تبارک حسین کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اسلحہ گولہ بارود لے کراس طرف آ رہاتھافورسزنے ا س سے سرنڈر کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم مزکورہ عسکریت پسند نے فرار ہونے کی کوشش کی او رفورسز کی جانب سے گولیاں چلانے کے دوران تبارک حسین نامی سیالنکوٹ کاشہری زخمی ہوا او رفورسز نے اس سے حراست میں لینے کے بعد علاج کے لئے فوجی اسپتال راجوری منتقل کیاجہاں وہ پچھلے 14دنوں سے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گیا۔ایس ایس پی راجوری نے ا س بات کی تصدیق کی کہ زخمی حالت میں گرفتار کیاگیاعسکریت پسند فوجی اسپتال میں د ل کادورہ پڑنے سے لقمہ اجل ہوا ۔ایس ایس پی کے مطابق مزکورہ عسکریت پسند کی نعش اس کے آبائی گھرپہنچانے کے لئے پاکستان رینجرس کے ساتھ رابطہ قائم کیاجائےگا ۔