وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ادھر صوبہ جموں کے اکثر علاقوں میں درمیانہ درجے کی بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔گرمائی دارلحکوت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 18.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت17.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔دریں اثنا جموں میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 95.7 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی، کٹرا میں 14ایم ایم اور کٹھوعہ میں 44 ایم ایم بارشیں ہوئیں۔