دسویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحان اب مارچ میں لئے جائیں گے
سرینگر/ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں کشمیر میں بھی اب تعلیمی سیشن مارچ سے شروع ہوگا جس کے تحت جموں کشمیر میں امسال دسویں اور بارہویں کے امتحانات مارچ سے لئے جائیں گے ۔ جموںو کشمیر سرکا رنے نئی تعلیمی پالیسی پر من وعن عمل کرنے کافیصلہ کیاہے بورڈ آ ف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے رواں برس کے تعلیمی سیزن کے مطابق اب نئی تعلیمی پالیسی پرعمل در آمدہوگا اور سال 2023مارچ کے وسط سے اسکولوں کالجوں میں امتحان لئے جائےنگے ۔بورڈ آ ف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے پہلے دسویں اور بعد میں بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان لئے جائےنگے، جبکہ نرسری سے نویں تک آ نے والے دنوںکے دوران مارچ سے پہلے یابیچ میں امتحان لینے کے بارے میں فیصلہ لیاجائےگا ۔ پرنسپل سیکریٹری نے اس بات کی تصدیق کی کہ نئی تعلیمی پالسی پرعمل کرنے کے لئے بورڈ آ ف اسکول ایجوکیشن اور یونیورسٹیوں کومتحرک کر دیاگیاہے تاکہ نئے تعلیمی کیلنڈ رکے مطابق اقدامات اٹھائےں جائےں ۔پرنسپل سیکریٹری نے کہاکہ تعلیم کے بارے میں یکسانیت لانے کی اشد ضرور ت ہے تاکہ جموںو کشمیرکی نئی نسل کودو جدید کے تمام چلینجوں کاہم آہنگ بنانے کے لئے جلد سے جلد اقدامات اٹھائے جاسکےں۔انہوںنے کہادسویں او ربارہویں جماعت کے سالانہ امتحان مارچ کے مہینے سے شروع ہونگے۔انہوںنے کہا سینٹرل یونیورسٹیوں اور کشمیر یونیورسٹی کے علاوہ جموں یونیورسٹی کوبھی نئی تعلیمی پالیسی کے تحت داخلہ امتحان کے بارے میں آگاہ کیاگیاہے تاکہ جموںو کشمیرکوملک کی دوسری ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے تحت نئی تعلیم پالیسی میں لایاجاسکے ۔واضح رہے کہ جموںو کشمیرکے چیف سیکریٹری ڈاکٹرارون کمار مہتانے رواں برس کے فروری کے مہینے میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران یکساں تعلیمی پالیسی اپنانے کے بارے میں جلد سے جلد اقدامات اٹھائے جائےں او رسال 2023 سے نئی تعلیمی پالسی کے تحت درس و تدریس اور امتحان لئے جائے ۔