چھڑی مبارک جو آج سرینگر سے روانہ ہوئی مٹن کے تواریخی سریا مندر پہنچی جس کا مٹن تیرتھ ٹرسٹ کے نمائندوں اور ہندوبرادری سے وابستہ افراد کے ساتھ علاقے کے تمام فرقوں اور عقائد کے لوگوں نے استقبال کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چھڑی مبارک کی پوجا گھپا کے راستے میں مختلف مقامات پر منعقد کی جاتی ہے اور ماضی کے ہندو مذہبی طریقوں کے مطابق مختلف پڑاﺅں پر ٹھہرنا پڑتا ہے ۔ چھڑی مبارک کو 11 اگست کو شرون پورنیما کے دن گھپا پہنچتی ہے ۔چھڑی مبارک کی پوجا ہندوں گروﺅں کے ذریعہ مٹن میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں اور عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شری مہندر گری نے امرناتھ جی یاترا اور گھپا کی مذہبی اور تاریخی اہمیت کو مختصراً بتایا۔انہوں نے مزید کہا کہ عقیدت مند جموں و کشمیر کی حکومت کی طرف سے یاترا کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں اور کشمیریوں کی مہمان نوازی نے یاترا کو ہمیشہ کامیاب بنایا ہے ۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مہنت مہندر گری نے کہا کہ خوشحالی کے لیے امن شرط ہے اور لوگوں سے بلا تفریق مذہب، رنگ و نسل سب پر محبت کا اظہار کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران، محکمہ صحت کے ایم سی متن، انفارمیشن، ریونیو اور دیگر موجود تھے۔ مٹن تیرتھ ٹرسٹ کے صدر اشوک سدھا بھی متن میں ہونے والی تقریبات میں موجود تھے۔بعد ازاںچھڑی مبارک کو مٹن سے شری گورشنکر مندر، پہلگام لے جایا گیا جہاں یہ ایک رات قیام کرے گا اور کل گھپا کی طرف روانہ کی جائے گی ۔