ADVERTISEMENT
سری نگر ضلع کے راولپورہ کے وانبل علاقے میں ایک غیر مقامی چوکیدار پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔سرکاری زرائع نے بتایا کہ مغربی بنگال کا رہائشی سرون موگل، محمد مقبول پنجرا کے رہائشی مکان میں مردہ پایا گیا،جہاں وہ چوکیدار کے طور پر کام کر رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ غیرمقامی چوکیدارکی نعش کو طبی اور قانونی کارروائی کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور سی آرپی سی 174 کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ADVERTISEMENT