منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اور سماج سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے،بڈگام میںدو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا۔اس سے قبل ،بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید احمد بیگ ولد عبدالرشید بیگ ساکن نصراللہ پورہ بڈگام اور مختار احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن بتھر بڈگام کو منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی کے جاری کردہ احکامات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں سنٹرل جیل کوٹ بھلوال جموںمنتقل کر دیا گیاہے۔کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔