پولیس نے بڈگام کے علاقے رتھ سن کراسنگ میں غیر قانونی لکڑی ضبط کی اور جرائم میں ملوث 02 افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ پولیس اسٹیشن بیرواہ کی پولیس پارٹی نے رتھ سن کراسنگ پرناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی (لوڈ کیرئیر) زیر نمبرJK13E-8766 کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی گاڑی سے 39 غیر قانونی لکڑی کے لٹہے برآمد ہوئی۔ گاڑی میں سوار دو اسمگلروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جن کی شناخت سراج الدین بٹ ولد غلام احمد بٹ اور سجاد احمد بٹ ولد سونا اللہ بٹ ساکنان رتھ سن بیرواہ کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیںپولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں او جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔اس کے مطابق، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 56/2022 پولس اسٹیشن بیرواہ میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔سماج دشمن عناصر کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو جرائم سے پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا عزم کیا ہے۔