ADVERTISEMENT
نوین کمار چودھری نے آج پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم محکمہ کے طور پر چار ج سنبھالا۔پرنسپل سیکرٹری نے چار ج سنبھالنے کے فوراً بعد محکمہ صحت و طبی تعلیم کے اَفسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ منعقد کی ۔اُنہوں نے ہر آفیسر سے کام اور محکمہ کے کام کاج کے بارے میں بریفنگ لی اور اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ پوری محنت ، لگن اور تن دہی سے کام کریں۔اُنہوں نے اَفسران سے محکمہ کے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے تجاویز بھی طلب کیں اور اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ قریبی تال میل او رلگن کے ساتھ کام کریں۔اُنہوں نے اَفسران کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت دی۔
ADVERTISEMENT