وسطی ضلع بڈگام کے چندہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گئی جب بادل گرجنے کر پھٹ جانے کے نتیجے میں اینٹ بٹھ کام کرنے والے تین غیر ریاستی مزدور لقمہ اجل بن گئے ۔ اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار کے بعد دوپہر موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کے کئی علاقوں میں تیز ہواﺅںکے ساتھ ساتھ بادل گرجنے کے واقعات بھی پیش آئیںجس دوران وسطی ضلع بڈگام کے چندہ پورہ علاقے میں بادل گرجنے کر پھٹ جانے کے نتیجے میں تین غیر ریاستی مزدور لقمہ اجل بن گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں قائم ایک اینٹ کے بٹھ میںکام کر رہے تین مزدور وںپر بادل گرجنے کے ساتھ ہی آسمانی بجلی اس وقت گر آئی جب وہ تینوں کام میںمصروف تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ تینوں کو اگرچہ ضلع اسپتال بڈگام پہنچایا گیا تاہم وہاں تینوں کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔ مرنے والے غیر ریاستی مزدوروں کی شناخت 45سالہ سلیم منصوری ، 20سالہ قیصر منصوری اور 20سالہ محمد رئیس کے ططور ہوئی ہے اور تینوں بریلی اتر پردیش کے رہائشی ہے ،۔ ادھر واقعہ کے بعد پولیس نے جائے مقام پر پہنچ کر تینوں کی نعشیں اپنی تحویل میںلی ہے ۔ اسی دوران بادل پھٹ جانے سے تین مزدورں کی موت سے علاقے میں غم و الم کی لہر دو ڑ گئی ہے ۔