شمالی کشمیر کے کپوارہ اور ضلع گاندر بل علاقے میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک فوجی اہلکار سمیت2افراد ہلاک ہوئے جبکہدیگرچار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اس دورا ن پولیس نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دونوں واقعات کے حوالے سے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیرکے ضلع کپوارہ میں ہفتہ کے روز ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گرنے سے ایک 55سالہ شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق کہ حادثہ کپواڑہ کے درد پورہ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک کار بے قابو ہو گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔تین زخمیوں میں سے ایک کی شناخت غیاض الدین کھوجا کے نام سے ہوئی جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت مظفر احمد اور سجاد احمد کھوجا کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔ادھر وسطٰ کشمیر کے ضلع گاندر بل کے گنڈ سمبل میں فوجی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی ،جس کے نتیجے میں ایک ہلاک جبکہ 2دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق سرینگر سے لداخ جارہی فوجی کانوائی میں شامل ایک گاڑی مسجد موڈ سمبل گنڈ کنگن میں پلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا ہے جبکہ 2دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ایس ایچ او پولیس تھانہ گنڈ سلفی ارشد نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دونوں علاقوں میں الگ الگ کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔