ADVERTISEMENT
نیشن انسوٹ گییشن ایجنسی (این آئی اے ) نے جماعت اسلامی جموںکشمیر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہند مخالف سرگرمیوں میںمبینہ طور پر شامل ہونے کے الزام اور اطلاع پر قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کی صبح جموں وکشمیر میں ایک ساتھ 50 سے زائد مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں خطہ کے الگ الگ اضلاع میں جماعت اسلامی سے وابستہ تنظیموں اور این جی او کے دفاتر اور گھروں پر اتوار کی صبح سے چھاپہ ماری انجام دی گئی ہے ۔
ADVERTISEMENT