معاشرے سے منشیات کی خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ اور بڈگام پولےس نے4منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی اشاعہ برآمدضبط کی۔پولیس اسٹیشن پلوامہ کو ایک مصدقہ اطلاع ملی کہایک افراد جس کی شناخت محمد یوسف ولد عبدالرحمان بٹ ساکن گوسو پلوامہ کے طور پرہے۔ منشیات فروشی میں ملوث ہیں اور انہوں نے بھاری مقدار میں نشہ آور مواد گھر میں ذخیرہ کیا ہوا ہے ۔اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ پولیس پلوامہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ اوپلوامہ کی نگرانی میں ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی زیر نگرانی میں متذکرہ مخصوص مقامات پر چھاپہ مار کر تلاشی شروع کی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ افراد کے رہائشی مکانات سے20کلو گرام خشخاش پوست کا بھوسا، ایک وزنی مشین ،ایک جنریٹر اورایک گرینڈر برآمد کی ۔ اس کے ساتھ زیر استمال سوئفٹ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ۔ تاہم ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔تھانہ پولیس پلوامہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر79/2022متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ پولیس پوسٹ ہمہامہ کی پولیس پارٹی نے ہمہامہ بڈگام میںناکہ چیکنگ کے دوران ایک آٹو رکشہ زیر رجسٹریشن نمبرJK01AD-5441 کو روکاجس میں 2افراد سوار تھے۔ چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی 90بوتلیں اور 12ہزار روپیہ نقد رقم برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے قبضے سے منشیات کے جرائم کی آمدنی تھی۔ ان کی شناخت رئیس احمد شیخ ولد مہراج دین شیخ ساکن کنیہامہ نوگام اور اشفاق احمد صوفی ولد فیاض احمد صوفی ساکن ہمہامہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ اسکے علاوہ استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ایک اور کاروائی میں ایک مشکوک شخص نے پولیس سٹیشن بڈگام کی طرف سے ڈف پورہ نصراللہ پورہ میں قائم ناکہ سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ناکہ پر پولیس پارٹی نے اسے پیشہ ورانہ انداز میں قابو کر لیا۔ اس کی شناخت فردوس احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکنہ ڈف پورہ نصراللہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ دوران چیکنگ اس کے قبضے سے 90گرام چرس جیسے مادہ اور نشیلی ٹیکے کے180گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔