چلہ کلان کے ایام میں وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جبکہ دن بھر دھوپ نکلنے اور رات کو آسمان صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ سرینگر میں ایک مرتبہ پھر سردترین رات ریکارڈ کی گئی اور شبانہ درجہ حرارت منفی 3ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی دوران شہر آفاق گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 9ڈگری عبور کر گیا جبکہ کرگل کا دراس خطہ منفی 19ڈگری پر مجمند رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک موسم خشک ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 03جنوری سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آ سکتی ہے جبکہ 5 اور6 جنوری کو کہیں مقامات پر درمیانہ سے بھاری برفباری کی کے باعث شاہراہیں اور ہوائی سفر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل میں سردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہواﺅں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمےات کے حکام نے اس کی تصدےق کرتے ہوئے بتاےا کہ گزشتہ شب سرےنگر شہر مےں سرد ترےن رات رہی ۔اور را ت کا درجہ حرارت منفی 3ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا تھا۔جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی19.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترےن سردی کے لپےٹ مےں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتاےا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدےد سردی کی لپےٹ مےں ہے ۔ ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں آئندہ کچھ دنوں تک موسمی صورتحال میں تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سردی کی لہر میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک موسم خشک ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 03جنوری سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آ سکتی ہے جبکہ 5 اور6 جنوری کو کہیں مقامات پر درمیانہ سے بھاری برفباری کی کے باعث شاہراہیں اور ہوائی سفر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے ۔ ادھر شہر سرےنگر سمےت وادی بھر مےں سخت ترےن ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے مےں سخت پرےشانےوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت مےں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہےٹر و واٹر بوتل جےسی چےزےں خرےدنے پر مجبور ہورہے ہےں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری ےا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہےں اور انہوں نے ےکاےک ان سبھی چےزوں کی قےمتوں مےں من مانے طور اضافہ کر دےا ہے ۔