محکمہ پی ایچ ای کے خلاف لوگوں نے کیا سخت برہمی کااظہار
سرینگر /
ہیون کالونی عید گاہ ویسٹ کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ افسران اور ملازمین کی غفلت شعاری کے نتیجے میں علاقہ گزشتہ 6ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ چھ ماہ قبل محکمہ کے متعلقہ عملہ نے علاقے میں ایک جگہ سڑک کی کھدائی بھی کی تاکہ پینے کے صاف پانی کی سپلائی پائب کی مرمت کی جاسکے تاہم نامعلوم وجوہات کی بناءپر اس کام کو ادھورا چھوڑا گیا جس کے نتیجے میں لوگوں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ انہیں پینے کا پانی حاصل کرنے کےلئے کئی کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ پانی کی عدم دستیابی کے سبب کئی طرح کے مسائل پیدا ہوئے ہیں تاہم محکمہ کی نوٹس میں یہ بات بار بار لانے کے باوجود بھی اس ضمن میں کوئی بھی قدم نہیں اُٹھایا ہے ۔ لوگوںنے اس سلسلے میں محکمہ پی ایچ ای کے چیف انجینئر اور ضلع کمشنر سرینگر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیکر علاقہ کےلئے پانی کی فراہمی کےلئے اقدامات اُٹھائیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے چھٹکارا مل جائے ۔