گرفتار شدگان سے اسلحہ وگولہ بارود ضبط کیا گیا
جموںوکشمیر پولیس نے چاڈورہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو اعانت کاروں کو حراست میں لے کر اُن کی تحویل سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے چاڈورہ میں ملی ٹینٹ تنظیم سے وابستہ دو مددگاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ انہوں نے گرفتار اعانت کاروں کی شناخت شناخت عمران مجید ماگرے ولد عبدالمجید اور عاقب امین ولد محمد امین راتھر ساکنان ماگرے محلہ موچھوا کے بطور کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلو ہوا ہے کہ گرفتا رشدہ اعانت کار ضلع میں سرگرم جنگجوں کو منطقی مدد فراہم کر رہے تھے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتا رشدگان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ ، دو اے کے میگزین ، 30اے کے گولیوں کے راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔