راجوری میں دکاندار کو کیا گیا گرفتار ، پولیس نے تحقیقات شرو ع کرد ی
چیف آف ڈنفس اسٹاف جنرل راﺅت کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے پر پولیس نے راجوری میں ایک نوجوان کو حراست میںلیا ہے ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راجوری پولیس نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد ڈالنے پر ایک نوجوان کو حراست میںلیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ نوجوان جو کہ پیشہ سے ایک دکاندار تھا نے تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق ایک قابل اعتراض پوسٹ سوشل میڈیا پر ڈالی تھی جس کے بعد پولیس نے پوسٹ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان نے تمل ناڈو میں پیش آئے ہیلی کا پٹر حادثے سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر ڈالی تھی جو کہ قابل اعتراض تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالنے کے بعد ان کی گرفتاری عمل میںلائی اور اس معاملے کی تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہئے ۔