چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھو لیکا راوت دیگر افراد کی حادثاتی موت پر راج بھون جموں میں 2منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ اس دوران کی آتما کی شانتی کےلئے پراتھناکی گئی ۔اطلاعات کے مطابق چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت, ان کی اہلیہ مدھو لیکا راوت اور دوسرے افراد کی یاد میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر افسروں نے جمعرات کے روز راج بھون جموں میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرکے اظہار غم و تعزیت کیا۔واضح رہے کہ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت ان کی اہلیہ مدھو لیکا راوت سمیت چودہ افراد بدھ کے روز تامل ناڈو میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں جان بحق ہوگئے۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور دیگر افسروں نے جمعرات کی صبح یہاں راج بھون میں جمع ہو کر سی ڈی ایس جنرل بپن راوت ان کی اہلیہ مدھو لیکا راوت اور اس حادثے میں جان بحق ہونے والے دوسرے متوفین کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے اظہار غم و تعزیت کیا۔