Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں ترقی کو تیز کرنے کیلئے ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی اور ضلعی سطح کے اہداف پر زور دیا

by Online Desk
26 مئی 2025
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT


محکمہ منصوبہ بندی کے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت اور وِکست جموںوکشمیر 2047 کیلئے روڈ میپ مرتب
سری نگر/26مئی2025ئ
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج اِس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبہ بندی کو ہر ضلع کی مخصوص ضروریات اور صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے،قلیل مدتی اور ڈیٹا پر مبنی اہداف کے تحت تشکیل دینا ہوگا۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار سول سیکرٹریٹ میں منصوبہ بندی، ترقی و نگرانی محکمہ کے ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اِس موقعہ پر تین اہم اَقدامات دیرپا ترقیاتی اہداف رابطہ مرکز (ایس ڈِی جی سی سی )، ڈِسٹرکٹ ڈومیسٹک پروڈِکٹ (ڈِی ڈِی پی)اور ڈِسٹرکٹ گڈ گورننس اِنڈکس (ڈِی جی جی آئی) پر تفصیلی پرزنٹیشنز دی گئیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا،”ہمیں اَب ہدفی ضلعی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ یہ جاننا کہ کس جگہ کیا صلاحیت ہے اور کہاں خالی جگہوں کو پُر کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ قلیل مدتی اہداف ہمیں 2047 تک کے ہمارے طویل مدتی وژن ’وِکست جموں و کشمیر‘ کی جانب رہنمائی فراہم کریں گے۔“میٹنگ میں چیف سیکرٹری اتل ڈولو، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرٹری فائنانس شیلندر کمار، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وکرم جیت سنگھ، سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و نگرانی محکمہ طلعت پرویز، اور دیگر اہم محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریوں بشمول سماجی بہبود، دیہی ترقی، صحت و طبی تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ نیتی آیوگ، یو این ڈی پی کے نمائندے اور منصوبہ بندی محکمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ضلعی اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے صرف 2047 کے دور اُفتادہ ہدف پر توجہ مرکوز کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ درمیانی اور قلیل مدتی اہداف مقرر کئے جائیں تاکہ بروقت کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے اور اِصلاحی اَقدامات کئے جا سکیں۔اُنہوں نے میٹنگ میں پیش کردہ ڈیٹا خصوصاً”مشن یووا“ کی رِپورٹ کو سراہا اور اُسے تمام محکموں کی سیکٹورل منصوبہ بندی میں شامل کرنے پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ نے مشن یووا اور ڈِی جی جی آئی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”ان رپورٹوں کے نتائج کو مو¿ثر منصوبہ بندی اور پروگراموں میں شامل کرنا لازمی ہے۔ میں تمام محکموں اور ضلعی اِنتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اَپنی سکیموں کو ان ڈیٹا سیٹس کی روشنی میں ازسر نو ترتیب دیں۔“اُنہوں نے کہا کہ ڈِسٹرکٹ گڈ گورننس اِنڈکس ”اچھی اور خراب حکمرانی“ کے موازنے کے طور پر نہیں بلکہ ”اچھی سے بہتر حکمرانی“ کے پیمانے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔اُنہوں نے مزید کہا ،” جن اَضلاع نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ دوسروں کے لئے مثال بنیں اور جو پیچھے ہیں، ان کی رہنمائی کی جائے تاکہ وہ اپنے ڈھانچہ جاتی مسائل کی نشاندہی کر کے اصلاحات نافذ کر سکیں۔ ایسے مسائل فوری طور پر سیکرٹریٹ کے نوٹس میں لائے جائیں تاکہ حل نکالا جا سکے۔”وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر کی قومی درجہ بندی کے حوالے سے متوازن مو¿قف اِختیار کیا۔اُنہوں نے کہا،”اگرچہ ہم یونین ٹریٹریز میں اس وقت دوسرے نمبر پر ہیں لیکن یو ٹیز کی نوعیت مختلف ہے، یہ موازنہ محدود ہے۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ قومی سطح پر ہمارا دسویں نمبر پر آنا ہمارے لئے حوصلہ اَفزا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیںلیکن ہمیں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔“وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیتی آیوگ اور یو این ڈِی پی کا مسلسل تکنیکی تعاون فراہم کرنے پر شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا،”ہم نیتی آیوگ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ملک کے دیگر حصوں سے کامیاب تجربات ہمارے ساتھ اِشتراک کریں جنہیں جموں و کشمیر میں اَپنایا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی طریقہ کسی ریاست میں کامیاب رہا ہے، تو ہم اسے یہاں بھی اپنائیں۔ اِسی طرح اگر ہم کچھ بہتر کر رہے ہیں، تو اسے وسیع تر فائدے کے لئے قومی سطح پر بھی تقسیم کیا جانا چاہیے۔“وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کارکردگی کے پیمانے مقرر کرنے کے موجودہ طریقوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے کہا،”جب ایک بار کوئی ٹیمپلیٹ طے ہو جائے، تو اسے بار بار تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ بینچ مارکس یا ڈیٹا کے طریقہ کار میں تبدیلی سال بہ سال موازنہ کو بے معنی بنا دیتی ہے۔ ہمیں ان معیارات کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ تسلسل، شفافیت اور جوابدہی یقینی بنایا جا سکے۔“اُنہوں نے توجہ مرکوز، مرحلہ وار اور ڈیٹا پر مبنی حکمرانی کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا،”آئیے ہم اَپنے اہداف کی طرف مرحلہ وار بڑھیں ۔ پہلے ضلعی سطح پر قلیل مدتی اقدامات اُٹھائیں، پھر پورے خطے پر مبنی حکمت عملی اپنائیں اور آخر کار وِکست جموں و کشمیر 2047 کے وژن کی تکمیل کریں۔“اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے کلیدی رِپورٹوں کا ایک سلسلہ بھی جاری کیا جن میں ڈِسٹرکٹ ڈومیسٹک پروڈکٹ جموں و کشمیر رپورٹ 2022-23ئ،ڈِسٹرکٹ گڈ گورننس اِنڈکس 4.0 رپورٹ 2023-24ئ،جے اینڈ کے سسٹین ایبل پروگرایس رِپورٹ 2022-23،ڈِسٹرکٹ پروگریس رِپورٹ 2022-23ءشامل ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
روال سال غیر مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی کی سیر کی

(کشمیر میں سیاحت کو فعال بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کا آغاز)

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں ترقی کو تیز کرنے کیلئے ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی اور ضلعی سطح کے اہداف پر زور دیا
جموں و کشمیر

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں ترقی کو تیز کرنے کیلئے ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی اور ضلعی سطح کے اہداف پر زور دیا

26 مئی 2025
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d