Daily Aftab
25 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

درجہ حرارت میں بہتری واقعہ لیکن کشمیر اور چناب وادی میں سردی کی شدید لہر کا دبدبہ قائم

by Online Desk
11 دسمبر 2024
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

12سے20دسمبرتک سرد اور خشک موسم غالب رہنے کاامکان
دوران شب سونہ مرگ ،شوپیان ،گلمرگ ،پاڈر،پلوامہ اور اننت ناگ سردترین مقامات
بدھ کی رات شمالی اوروسطی کشمیرکے کچھ مخصوص بالائی مقامات پرہلکی برف باری اور بارش متوقع
سری نگر/منگل اور بدھ کی درمیانی رات درجہ حرارت میں بہتری واقعہ ہونے کے باوجود کشمیر اور چناب وادی میں سردی کی شدید لہر کا دبدبہ قائم ہے ۔اس دوران کئی برف زدہ بالائی علاقوںمیں جمع برف اور پانی منجمد ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔موسمیاتی ماہرین نے مغربی ہواﺅں کے اثرکی وجہ سے شمالی اوروسطی کشمیرکے کچھ مخصوص بالائی مقامات پر برف باری اور نچلے علاقوں میں بارش ہونے کاامکان ظاہرکیا ہے جبکہ موسمیاتی مرکز سری نگرنے بدھ کو رات دیرگئے الگ تھلگ اونچے مقامات پر ہلکی برف باری کے امکان کی تصدیق کرتے ہوئے خبردارکیاکہ اگلے 10روزتک کشمیر وادی اوردیگر علاقوںمیں سرد اور خشک موسم غالب رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں دوبار ہ خاصی کمی آسکتی ہے ۔موسمیاتی مرکز نے دوران شب سری نگرمیں پارہ منفی3.0ڈگری سینٹی گریڈ درج ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ اس دوران سونہ مرگ ،شوپیان ،گلمرگ ،پاڈر،پلوامہ اور اننت ناگ سردترین مقامات رہے ۔جے کے این ایس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی درجہ حرارت میں خطرناک حدتک کمی واقعہ ہونے کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی رات پوری کشمیر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ،تاہم سردی کی شدت برقرار ہے اور لوگوں کو صبح اورشام کے وقت گھروں سے باہر آنے پریخ بستہ ہواﺅں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات سری نگرمیں کم ازکم درجہ حرارت منفی3.0،قاضی گنڈ :منفی4.4 ،پہلگام :منفی1.8،کپواڑہ :منفی4.5،کوکرناگ :منفی2.0، گلمرگ :منفی6.0،سونمرگ:منفی8.4،اننت ناگ:منفی5.1،گاندربل :منفی1.2، پلوامہ:منفی5.6،بانڈی پورہ :منفی1.2، بارہمولہ:منفی2.0، بڈگام:منفی3.4 ،کولگام:منفی4.2،شوپیان:منفی6.8، لارنو :منفی3.8،ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا جبکہ چناب ویلی میں بھی سردی کی لہر برقرارہے اور وہاں منگل اور بدھ کی درمیانی رات بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.1، بھدرواہ :منفی1.2اورپاڈر:منفی5.9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔موسمیاتی ماہرین نے اگلے دس روزتک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کو خارج قرار دیتے ہوئے خبردارکیاہے کہ آنے والے دنوںمیں شبانہ درجہ حرارت مزید تنزلی کا شکار ہو گا جبکہ دن کو یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی لہرمیں اضافہ ہوگا۔موسمیاتی ماہرین نے موسم خشک رہنے کے دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے یہ مشورہ دیاہے کہ مختلف بیماریوں بشمول امراض قلب ،شوگر اور دمہ جیسے امراض والے لوگ سردی میں بالخصوص صبح اورشام کے وقت اپنی نقل وحرکت کو محدودرکھیں اور باقی سبھی لوگ گرم ملبوسات ،گرم ٹوپیوں اورگرم دستانوں وجرابوں کا استعمال کریں اور منہ ہاتھ دھونے سے لیکر پینے تک گرم پانی کاہی استعمال کریں۔دریں اثناءموسمیاتی ماہرین نے مغربی ہواﺅں کے اثرکی وجہ سے شمالی کشمیرکے کچھ مخصوص بالائی مقامات پر برف باری اور نچلے علاقوں میں بارش ہونے کاامکان ظاہرکیا ہے ۔موسم کی پیش گوئی کرنے والے ماہر فیضان عارف نے کہاکہ مغربی ہواﺅں کی شدت کے باعث کشمیر میں گاندربل اوربانڈی پورہ اضلاع میں اونچائی پر برفباری کا امکان ہے، میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس نے جموں و کشمیر کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، جس کی وجہ سے کشمیر میں اونچائی پر بالخصوص گاندربل اور بانڈی پورہ میں آج یعنی بدھ کی شام یا دیررات برف باری ہونے کی توقع ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ بدھ کی رات موسمی نظام میں شدت آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے ممکنہ طور پر کچھ میدانی علاقوں میں رات یا صبح سویرے برف باری ہو سکتی ہے۔ فیضان عارف نے کہا کہ بعض میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان 40 فیصد ہے، تاہم چند علاقوں میں20 فیصد امکان کے ساتھ درمیانی برف باری ہو سکتی ہے۔ جموں خطے میں موسم کی کوئی خاص سرگرمی متوقع نہیں ہے۔ تاہم، کرگل ضلع کے کچھ حصوں میں اگلے36 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانے درجے کی برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں کل دوپہر سے موسم کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے، پیش گوئیوں کے مطابق اگلے10 دنوں تک موسم خشک رہے گا۔ موسمیاتی مرکز سری نگرنے بدھ کو رات دیرگئے الگ تھلگ اونچے مقامات پر ہلکی برف باری کے امکان کی تصدیق کرتے ہوئے خبردارکیاکہ اگلے 10روزتک کشمیر وادی اوردیگر علاقوںمیں سرد اور خشک موسم غالب رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں دوبار ہ خاصی کمی آسکتی ہے ۔موسمیاتی مرکز کے مطابق 12سے20دسمبرتک موسم عام طور پرخشک رہنے کاامکان ہے ۔انہوںنے اسبات کو دوہرایاکہ اگلے 10 دنوں کے دوران عام طور پر کئی اسٹیشنوں پر سرد اور خشک موسم غالب رہے گا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب

(صحت اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت)

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سرینگر میں پھر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ، درجہ حرارت منفی 1.2ڈگری درج
جموں و کشمیر

درجہ حرارت میں بہتری واقعہ لیکن کشمیر اور چناب وادی میں سردی کی شدید لہر کا دبدبہ قائم

11 دسمبر 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں بنیادی سہولیات کا فقدان کیوں ؟)

25 جولائی 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d