شمالی کشمیر کے کپواڑ ضلع میں ہندواڑہ کے رانان علاقے میںکرالہ گنڈ کے مقام پر پیر کو دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی جس کوبجھانے کیلئے آرہی فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز عملے کی گاڑی راستے میں سڑک سے لڑھک کر ایک حادثے کی شکار ہوئی تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق رانان کرالہ گنڈ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز محکمے کی گاڑی جائے حادثے کی طرف روانہ ہوئی تاہم جونہی گاڑی قاضی آباد کے قریب پہنچی تو وہ ایک ڈرین میں پھنس کرگر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی گلی میں بنی ایک دیوار کے سے ٹکرا گئی اور اسے ایک حادثہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق حادثے کے بعد آگ بجھانے کیلئے ڈینگو وچی سے ایک علیحدہ فائیر ٹینڈر علاقے کی طرف روانہ کیا گیا جس کی مدد سے بعد میں آگ پر قابو پالیا گیا۔بعد میںحادثے کے شکار فائیر ٹینڈر کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔