الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) کے افسران نے جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات۔ 2024ءسے قبل رائے دہندگان کو فراہم کی جانے والی رائے دہندگان کی بیداری اور یقینی کم از کم سہولیات (اے ایم ایف) کے لئے سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ پارٹیسی پیشن( ایس وِی اِی اِی پی ) سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے آج جموں وکشمیر یوٹی میں ڈِسٹرکٹ لیول پر ضلع نوڈل اَفسروں کی ایک ورچیول کانفرنس کا اِنعقاد کیا۔میٹنگ کی صدارت سیکرٹری سویپ( ایس وِی اِی اِی پی )سنتوش کمار نے کی جس میں سویپ کے انڈر سیکرٹری لو کش یادو اور سینئر کنسلٹنٹس سویپ آر کے سنگھ اور آرادھنا موجود تھے۔کانفرنس میں بنیادی طور پر اہم موضوعاتی مسائل جیسے آسان، مو¿ثر اور ووٹر دوست خدمات، ووٹر بیداری کے لئے آئی ٹی ایپلی کیشنز کا انضمام، وسیع پیمانے پر ووٹر آو¿ٹ ریچ پروگرام، میڈیا اور مواصلاتی حکمت عملی، اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی سٹوریج سے متعلق بنیادی ڈھانچے، تربیت اور صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کی گئی۔کانفرنس میں چیف الیکٹورل آفیسر (سی اِی او) پانڈورانگ کے پولے کے ساتھ سویپ جموں و کشمیر کے نوڈل افسر اختر حسین قاضی، میڈیا جموں و کشمیر کی نوڈل آفیسر سپنا کوتوال، آئی ٹی ایکسپرٹ نمیشا ابرول اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ دریں اثنا، سویپ کے لئے متعلقہ نامزد ضلع نوڈل افسران نے بھی اَپنے متعلقہ ضلعی ہیڈ کوارٹرمیں بذریعہ ورچیول موڈ کانفرنس میں حصہ لیا۔الیکشن کمیشن کے اَفسران نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں رائے دہندگان کی بیداری اور شرکت کے لئے سویپ کے تحت شروع کی گئی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے نوڈل اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ اسمبلی اِنتخابات میں رائے دہندگان کی تعدادبڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی پر مبنی بیداری پر توجہ مرکوز کریں۔الیکشن کمیشن کے آفیشلزنے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ موبائل ووٹر فرینڈلی ایپلی کیشنز بشمول سی۔ویجل ، اَپنے اُمیدوار کو جانیں ، سویدھا ، ووٹر ہیلپ لائن ایپ سمیت دیگر کے اِستعمال کے بارے میں بیداری پیدا کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ پورے جموں و کشمیریوٹی میں رائے دہندگان کے لئے ووٹنگ کا تجربہ آسان ہو۔کانفرنس کے دوران نوجوانوں اور پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کو راغب کرنے کے لیے ماڈل پولنگ سٹیشنوں کے علاوہ’ تھیم بیسڈ پولنگ سٹیشنز‘ کے قیام پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے اَفسروںنے سری نگر ضلع کے اَفسروں کو مشورہ دیا کہ وہ مشہور لال چوک پر اِنتخابی بنیاد پر کوئز مقابلہ منعقد کریں جو نوجوانوں کی توجہ اِنتخابی عمل کی طرف مبذول کرئے گا۔مزید برآں، اِسی طرح کی سرگرمیوں کو ویڈیو فارمیٹ میں دستاویزی شکل دینے کی بھی ہدایت دی گئی جو ووٹرز کو راغب کرنے کے لئے سوشل میڈیا اور ویب سمیت مختلف پلیٹ فارموںپر دِکھا یا جاسکتا ہے ۔الیکشن کمیشن کے اَفسروں نے انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نوڈل افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اِس سلسلے میں مناسب قدم اُٹھائیں اور رائے دہندگان کی تعداد میں اِضافہ کو یقینی بنائیں۔الیکشن کمیشن کے اَفسروں نے کشمیری مائیگرنٹ کو پولنگ کے لئے راغب کرنے کے لئے سویپ سرگرمیوں کو بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔ اُنہوں نے جموں و کشمیریوٹی میں متعلقہ نامزد پولنگ سٹیشنوں پر ان کے لئے بغیر پریشانی انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔اِس سے قبل تمام ضلع نوڈل اَفسران نے کانفرنس کے دوران پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے جائزہ پیش کیا۔ الیکشن کمیشن کے اَفسروںنے انہیں ہدایت دی کہ وہ سویپ سرگرمیوں کو بہتر بنائیں اور رائے دہندگان کو پولنگ سٹیشنوں پر فراہم کئے جانے والے نو اے ایم ایف کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ ان کے آسان ووٹنگ کے تجربے کو یقینی بنایا جاسکے۔نوڈل افسروں نے یقین دِلایا کہ سویپ کی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ سطح پر تیز کیا جائے گا اور رائے دہندگان کو بیداری فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔