سرحد کے اُس پار سے ہونے والی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز متحرک ، کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی
سرینگر/07نومبر/سی این آئی// سرحد کے اُ س پار لانچنگ پیڈ متحرک ہے اور سرحدوں کی حفاظت پر تعینات فورسز اہلکار کسی بھی کارورائی کو ناکام بنانے کیلئے کی تیار ہے کی بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف بی ایس ایف راجا بابو سنگھ نے کہا کہ سرحدوں پر کسی بھی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز چوکس اور متحر ک ہے ۔ مانیٹرنگ کے مطابق ایک نجی چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے آئی جی پی بی ایس ایف راجا بابو سنگھ نے کہا کہ امسال درنداز ی کے کم کوششیں ریکارڈ کی گئیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ امسال جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کے بعد سرحدوں پر امن قیام ہو ا جس کے بعد دراندازی کے واقعات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے بی ایس ایف متحرک ہے اور جو بھی اُس پار سے کوشش کی جاتی ہے اسکا بھر پور انداز میںجواب دیا جاتا ہے ۔ بابو نے کہا کہ اس وقت کنٹرول لائن کے پار تمام لانچ پیڈ سرگرم ہیں جو اس تاک میںہے کہ دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہو سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرحدوںپر بی ایس ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز اہلکار متحرک ہے اور پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے چوکس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برفباری کے پیش نظر سرحدوں پر دراندازی کی کوششوں میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم سرحدوں پر سیکورٹی فورسز الرٹ ہے اور کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام راستوں کو پہلے ہی سیل کر دیا گیا ہے اور جو کوئی بھی کوشش ہو گی اس کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔