Daily Aftab
21 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

میٹ پیپر: پیپر ماشی دستکاروں سے براہ راست چیزیں خریدنے والی کینیڈا کی تنظیم

by Online Desk
23 مارچ 2024
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے پیپر ماشی کے دستکاروں کے لئے راحت اور شادمانی کی بات ہے کیونکہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک تنظیم نے ایجنٹوں یا دلالوں کے سسٹم کو ختم کرکے بر آمدات کے حصول کے لئے دستکاروں کے ساتھ براہ راست سلسلہ قائم کیا ہے۔میٹ پیپر نامی یہ تنظیم کشمیری دستکاروں کی شاندار کاریگری کو بین الاقوامی سامعین کے سامنے لاتی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ منافع براہ راست دست کار تک پہنچے۔مذکورہ تنظیم کے بانیان سنجے سوری، پرتیکشا پاٹھک اور شرون سوری نے حال ہی میں وادی کا دورہ کرکے منافع کی پہلی قسط مقامی دستکاروں میں تقسیم کی۔کینیڈا کی تنظیم کا یہ اقدام پیپر ماشی کے زوال پذیر آرٹ کے تحفظ کو یقینی بنانے اور دستکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔اپنے دورے کے دوران میٹ پیپر کی یہ ٹیم وادی کے نامور دستکاروں سید اعجاز اور اختر میر سے ملاقی ہوئی۔صدارتی ایواڑ یافتہ سید اعجاز کو کورونا دور کے دوران سخت مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے نتیجے میں وہ عیال کو پالنے کے لئے پیپر ماشی کے کام سے کنارہ کشی کرکے آٹو رکشا چلانے پر مجبور ہوئے تھے۔اعجاز نے کہا: ‘یہ اس زوال پذیر آرٹ کو بحال کرنے کے لئے میٹ پیپر کا ایک انتہائی اہم اقدام ہے’۔پیپر ماشی ایک منفرد کشمیری دستکاری ہے جس میں خوبصورت پیپر ماشی کے اشیا کی دلکشی مقامی و غیر مقامی خریداروں کو حیران کرتی ہے تاہم صدیوں پرانی یہ دستکاری بعض وجوہات کی بنا پر روبہ زوال ہے۔سنجے سوری نے کہا: ‘میٹ پیپر کی یہ پہل اس تفاوت کو دورکرنے کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے اوریہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ دستکاروں کو ان کے فن کی حقیقی قدر ملے’۔انہوں نے کہا: ‘دورے کے دوران دستکاروں نے اپنے مشکلات ہمارے ساتھ شیئر کئے اور یہ انکشاف کیا کہ کس طرح ان کے ہاتھوں کی بنائی چیزوں کو اچھی قیمتوں پر فروخت کیا گیا لیکن انہیں بہت کم معاوضہ دیا گیا’۔میٹ پیپر تنظیم کے دوران دستکاروں کو طبی و مالی امداد کے علاوہ دستکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے مزید سپورٹ کرنے پر بات چیت بھی شامل تھی۔سوری نے کہا کہ میٹ پیپر کشمیری دستکاری اور عالمی منڈی کے درمیان خلیج کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا: ‘میٹ پیپر دستکاروں سے براہ راست خرید کر، بر آمد کا انتظام کرکے اور شپنگ اور فروخت کرنے کے عمل کا انتظام کرکے ایک پائیدار ماحولیاتی نظام پیدا کرتا ہے جس سے دستکاروں کو فائدہ پہنچتا ہے اور ان کی روزی روٹی کو فروغ دیتا ہے’۔میٹ پیپر کے ایک اور ممبر پرتیکشا پاٹھک نے کہا: ‘اخباروں میں کورونا کے دوران دستکاروں کو پیش آنے والے مشکلات کے بارے میں اخباروں میں خبریں پڑھنے کے بعد ہم نے یہ اقدام شروع کیا’۔انہوں نے کہا: ‘ہمیں اخباروں سے معلوم ہوا کہ قومی و ریاستی ایوارڈ یافتہ دستکاروں کو روزی روٹی کے لئے اپنے پیشے کو خیر باد کہہ کر مزدوری کرنا پڑ رہی ہے، کچھ آٹو رکشا چلا کر عیال کو پال رہے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘ایسے ہی واقعات سے ہمیں ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے کی تحریک ملی جس سے ہم دستکاروں سے براہ راست چیزیں خرید سکیں اور ان کو بھر پور معاوضہ دے سکیں’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ مہم چند دستکاروں سے شروع کی اور آگے ہمارا یہ نیٹ ورک مزید وسیع ہوجائے گا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

اسی بارے میں

 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
سرینگر میں تیز دھار والے آلات کی عوامی فروخت اور رکھنے پر پابندی
تازہ ترین خبریں

سرینگر میں زارو گن فیکٹری کے قریب چاقو حملہ، ایک شخص زخمی

27 نومبر 2025
کولگام پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش 
تازہ ترین خبریں

جموں پولیس نے آن لائن شدت پسندی سے جڑے 19 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا

27 نومبر 2025
جموں و کشمیر

اہلیہ پروفیسر محمد یاسین قادری رحلت کرگئیں

27 نومبر 2025
چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا

03 اکتوبر 2025
ابتر موسمی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہیں ، وزیر اعلیٰ کی ضلعی اور محکمہ جات کے افسران کو ہدایت
تازہ ترین خبریں

ابتر موسمی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہیں ، وزیر اعلیٰ کی ضلعی اور محکمہ جات کے افسران کو ہدایت

03 اکتوبر 2025
 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

03 اکتوبر 2025
Next Post
دہلی کے پالم میں نوجوان نے خاندان کے چار افراد کو قتل کیا

بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں 23 سالہ نوجوان کی لاش بر آمد، لواحقین نے لگایا قتل کا الزام

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

میٹ پیپر: پیپر ماشی دستکاروں سے براہ راست چیزیں خریدنے والی کینیڈا کی تنظیم
جموں و کشمیر

میٹ پیپر: پیپر ماشی دستکاروں سے براہ راست چیزیں خریدنے والی کینیڈا کی تنظیم

23 مارچ 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں)

15 نومبر 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d