وادی کشمیر میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے
ا س بار ووٹروں کی ریکارڈ تعداد اپنی رائے دہی کا استعمال کرے گی
سرینگر////ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کہا ہے کہ مجموزہ لوک سبھا انتخابات میں لوگوں کی بڑی تعدادکی شرکت متوقع ہے اور اس بات لوگ بڑھ چڑھ کر الیکشن میں حصہ لیں گے جو کہ گزشتہ تیس برسوں کے انتخابات میں ریکارڈ ہوگا۔ انہوںنے بتایا کہ انتظامیہ وادی کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کےلئے تمام اقدامات اُٹھارہی ہے اوررائے دہندگان کے ساتھ ساتھ امیدواروں کو بھی بہتر اور آزادانہ ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ جمہوری عمل میں حصہ لینے والے بلا کسی خوف و دباﺅ کے حصہ لے سکیں۔ انہوںنے بتایا کہ انتظامیہ ا س بات کو یقینی بنائے گی کہ انتخابات میں تمام پارٹیوں کو برابری کاموقع فراہم ہو۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے جمعرات کو کہا کہ وادی کشمیر میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کے دوران ریکارڈ ووٹروں کی آمد متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ آزادانہ اور منصفانہ لوک سبھا انتخابات کرانے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور تمام ضروری انتظامات مناسب طریقے سے کئے جائیں گے۔بیدھوری نے جمعرات کو سری نگر میں میڈیا کو بتایاکہ ہمیں امید ہے کہ اس سال آنے والے پارلیمانی انتخابات میں ریکارڈ ووٹر ٹرن آو¿ٹ ہوگا کیونکہ ہمیں زمین سے تسلی بخش معلومات مل رہی ہیں۔انہوںنے بتایا کہ انتظامیہ رائے دہندگان اور امیدواروں کو بہتراور آزادانہ ماحول فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے اور اس بار جمہوری عمل میں عوامی شرکت سے گزشتہ تیس برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) نافذ کر دیا گیا ہے اور اس کا مقصد تمام جماعتوں کو برابری کا میدان فراہم کرنا ہے۔بیدھوری نے کہا کہ 2024 میں آزاد اور منصفانہ لوک سبھا انتخابات اور امرناتھ یاترا کا انعقاد اس سال جموں و کشمیر انتظامیہ کے لیے ایک اہم کام ہے۔انہوں نے کہا کہ کل امرناتھ یاترا کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی،ہم یاترا کے دوران لوگوں کو اچھے انتظامات فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحولے کےلئے نوٹفیکشن جاری کی گئی ہے جس کے تحت جموں کشمیر سمیت ملک بھر کی 102سیٹوں کےلئے نوٹکفیشن جاری کیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میںجموں و کشمیر، لکشدیپ اور پڈوچیری میں ایک ایک سیٹ پر پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ کاغذات نامزدگی اس ماہ کی 27 تاریخ تک بھرے جاسکتے ہیں۔ ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے عام انتخابات 19 اپریل سے سات مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔