پنتھہ چوک میں سکوٹی سوار لقمہ اجل ،بڈگام میں بجلی پول سے لائن میں گرنے سے فوت
سرینگر میں اہلکار کی مبینہ خود کشی ، کپوارہ میںایک اہلکار کی اچانک موت ، اننت ناگ میں لاش برآمد
سرینگر///سرینگر کے پنتھہ چوک علاقے میں جمعرات کو سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ سرینگر میں تعینات ایک فورسز اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی بندوق کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کیا جبکہ کپوارہ میں ایک فورسز اہلکار کی اچانک موت واقع ہوئی ہے ۔ ادھر جنوبی ضلع اننت ناگ میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں مختلف وارداتوںمیں متعدد افراد نے اپنی زندگی گنوادی ۔ سرینگر کے پانتھہ چوک کے لسجن علاقے میں جمعرات کو ایک سکوٹی سوار اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب اس کی سکوٹی کو حادثہ پیش آیا ۔مہلوک کی شناخت عاشق حسین ججام ولد نور محمد حجام ساکن نلناگ گوگجی پتھری بڈگام کے بطور ہوئی ہے ۔ ادھر سرینگر میں تعینات ایک فورسز اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی بندوق کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے حافظ باغ علاقے میں تعینات سی آر پی ایف کا اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سرحدی ضلع کپوارہ میں تعینات سی آر پی ایف کا اہلکار اچانک بے ہوش ہو